روہنگیا کیلئے دل خون کے آنسو روتا ہے۔ حسینہ واجد کانیا بیان
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کی تمام تر ہمدردیاں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ہو گئیں، اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میانمار مسلمانوں پر مظالم ڈھاتے ہوئے ان کی نسل کشی کر رہا ہے، اور پناہ گزینوں کو واپس آنے سے روکنے کیلئے بارودی سرنگیں بچھا رہا ہے،جو قابل مذمت ہے، ان کا مذید کہنا تھا کہ بنگلہ دیش روہنگیا پناہ گزین کو ان کے ملک واپس بھیجنے پرکیلئے موثر اقدامات کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی زیر نگرانی روہنگیا مسلمانوں کو برما میں ہی سیف زون فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے، یاد رہے کہ اس سے قبل بنگلہ دیش نے روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینے اور دیگر مراعات دینے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ روہنگیا ملک سے فوری طور پر چلے جائیں