ٹرمپ کا بیان ہمیں ڈرا نہیں سکتا،شمالی کوریا اپنا میزائل پروگرام جاری رکھے گا،امریکا کسی خوش فہمی میں نہ رہے, کم جانگ ان
ٹرمپ نے جنرل اسمبلی کے اپنے پہلے خطاب میں شمالی کوریا پر خوب تنقید کی ، اسے دنیا کیلئے خطرہ قرار دیا ور اسے تباہ کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی ، اور اب شمالی کوریا کا بھی رد عمل سامنے آگیا ہے ، شمالی کوریا ایک بار پھر امریکا پر آگ بگولہ ہوگیا ، کم جانگ ان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پاگل انسان قراردے دیا ،، کم جانگ ان کا کہناتھا کہ ٹرمپ جتنی مرضی بھڑکیں مار لے ہمیں ڈرا نہیں سکتا ، امریکہ کا اگر یہ خیال ہے کہ ایسے بیانات دینے سے وہ ہمارا مشن روک دے گا تو یہ اس کی غلطی اور خوش فہمی ہے ،، شمالی کوریا اپنا میزائل پروگرام جاری رکھے گا ، کم جانگ نے مزید کہا کہ امریکی صدر اس قابل نہیں ہیں کہ وہ ایک سپر پاور ملک کا اقتدار سنبھال سکیں،ٹرمپ آگ سے کھیل رہے ہیں،، ان کے خطاب میں شمالی کوریا کے بارے میں ریمارکس نے ثابت کردیا ہے کہ شمالی کوریا جو کچھ کر رہا ہے بالکل ٹھیک کررہا ہے