بھارتی سرکار کی ایک اوربڑی ناکامی سامنے آگئی۔

 بھارتی سرکار کی ایک اوربڑی ناکامی سامنے آگئی۔

خود کو سیکولر سٹیٹ کہلوانے والی بھارتی سرکار کا بھانڈا پھوٹ گیا، وزیر مملکت برائے دفاع سبھاش بہامری نے لوک سبھا کو اپنے تحریری بیان میں آگاہ کیا کہ 2014 سے لے کر رواں سال تک ملک کے گیارہ ہیلی کاپٹروں سمیت 35 دفاعی طیارے تباہ جبکہ چودہ پائلٹ ہلاک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ان حادثات کے بعد مختلف دفاعی اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ اس کے لئے فضائی حادثات روک تھام پروگرام بھی تیار کئے جا رہے ہیں، اگر 2011 سے بھارتی افواج کے طیاروں کو پیش آنے والے حادثات کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو اب تک 70 طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ ہو چکے ہیں جن میں 80 افراد نے اپنی جانوں سے ہاتھ دھوئے۔

Most Popular