سیکریٹری جنرل انٹو نیو گوٹیریس نے پاکستان اور بھارت سے مذاکرات کرنے پر زور ، ایک بار پھر ثالثی کی پیش کش کی ہے۔
لائن آف کنٹرول پرکشیدگی پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے تشویش کا اظہار کیا ہے، سیکریٹری جنرل انٹو نیو گوٹیریس نے پاکستان اور بھارت سے مذاکرات کرنے پر زور دیتے ہوئے ایک بار پھر ثالثی کی پیش کش کی ہے،اقوام متحدہ کے چیف کے ترجمان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کو بات چیت کے ذریعےمسائل حل کرنے کا کہا ہے،، واضح رہے کہ بھارت کے جنگی جنون میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اور حال ہی میں بھارتی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی متنازع سرحدی حدود پر تعینات سرحدی فوج کے لئے ساٹھ ارب روپے سے زائد مالیت کی ایک لاکھ ساٹھ ہزار بندوقیں خریدے گا۔