پولینڈ میں سپریم کورٹ سے متعلق متنازعہ بل کی منظوری کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ،
پولینڈ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد متنازعہ بل کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے,, اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اہم سرکاری عمارتوں کے سامنے جلسے کیے گئے,, جن میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وارسا میں ہزاروں افراد نے مشعلیں جلا کر احتجاج کیا,, مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ صدر متنازعہ بل کو ویٹو کر دیں،، یاد رہے بل منظور ہونے کی صورت میں حکومت کو سپریم کورٹ کے ججز کی تقرری کا اختیار مل جائے گا،، اور سپریم کورٹ پارلیمنٹ کے ماتحت ہو جائے گی