امریکا نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کو نسل کشی قرار دے دیا
میانمار فوج کے ظلم کے ستائے روہنگیا مسلمانوں کیلئے ایک اور بڑی آواز اٹھ گئی، امریکا نے مسلمانوں پر جاری پُرتشدد کارروائیوں کو نسل کشی قرار دے دیا،، وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ میانمار کے حقائق کا انتہائی محتاط انداز میں جائزے سے ثابت ہوا ہے کہ ریاستی سطح پر روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے،، اور اس قتل عام کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا،،انھوں نے قتل عام میں ملوث افراد کو سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا،ریکس ٹلرسن کے بیان کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر میانمار کے خلاف پابندیاں لگانے کیلئے دباؤ بڑھنے لگا ہے،، پرتشدد کارروائیوں کی وجہ سے رواں برس چھ لاکھ سے زائد روہنگیا مہاجرین بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں،، جہاں وہ انتہائی کسمپرسی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،