فلپائن میں داعش کے خلاف جاری لڑائی اختتام کو پہنچ گئی۔
فلپائن کے جنوبی شہر مراوی میںگزشتہ پانچ ماہ سے داعش کے خلاف جاری لڑائی اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلپائن میں علاقائی وزرائے دفاع کے ساتھ ملاقات میں وزیر دفاع ڈیلفین لوینزانہ نے بتایاکہ اب جنوبی شہر مراوی میںکوئی جنگجو باقی نہیںہے۔ دوسری جانب فلپائنی فوج کے سربراہ جنرل ایڈوآرڈو آنو نے کہا ہے کہ شہر سے تمام شدت پسندوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ داعشکے جنگجووں نے مراوی پر قبضہ کر رکھا تھا۔ گزشتہ چند سالوں کے دوران یہ داخلی سطح پر فلپائن کا سب سے بڑا سکیورٹی چیلنج تھا۔ سکیورٹی فورسز اور جنگجووں کی لڑائی کے دوران تقریباً ایک ہزار افراد ہلاک بھی ہوئے۔