دن دیہاڑے ایک راہزن یوکرائن کے سفیر ڈاکٹر اگور پولکا کا مہنگا فون چھین کر رفو چکر ہو گیا
یوکرائن کے سفیر ڈاکٹر اگور پولکا نے صبح کے وقت اپنی سرکاری گاڑی اور ڈرائیور کو دریا گنج کی پارکنگ میں چھوڑا اور خود لال قلعہ کی سیر و تفریح کے لئے نکل گئے،،فوٹوگرافی کے شوقین یوکرائنی سفیر نے لال قلعہ کے انگوری باغ میں چند تصاویر بنانے کے لیے اپنا موبائل نکالا اور بمشکل دو ہی تصویریں لی ہوں گی کہ اچانک ایک شخص آیا اور ان کا موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا۔ یہ سب اتنا جلدی ہوا کہ یوکرائن کے سفیر اس چور کا پیچھا کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکے تاہم انہوں چور کے بارے میں کچھ تفصیلات پولیس کو فراہم کی ہیں۔دوسری جانب پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہم یوکرائن کے سفیر کا موبائل فون حاصل کرنے کیلئے تمام تر کوششیں کر رہے ہیں