بشار حکومت کی مخالف معروف شامی لکھارن عروبہ برکات اور ان کی بیٹی حلا برکات کو ترکی کے شہر استنبول میں قتل کر دیا
ترکی کی پولیس کو ماں بیٹی کی لاشیں اسکوڈر کے علاقے میں واقع فلیٹ سے ملیں،، عروبہ کی بیٹی حلا صحافی تھیں،پولیس کی جانب سے ابھی تک واقعے کی تفصیلات کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں ہوا ہے،،عروبہ برکات شامی حکومت کی مخالف شامی کارکن تھیں جو ماضی میں اپوزیشن کی قومی کونسل میں شامل ہو گئی تھیں۔ وہ شامی انقلاب کی حمایت کے حوالے سے اپنے موقف کے سبب جانی جاتی تھیں۔ ان کی بیٹی حلا شامی ادارے اوریئنٹ فاؤنڈیشن میں بطور صحافیہ کام کر رہی تھیں،،شامی کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے عروبہ برکات اور ان کی بیٹی کی اندوہ ناک موت پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے