امریکی دھمکیوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے ایران نے بھی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر دیا
میزائل تجربات پر امریکہ اور شمالی کوریا میں پہلے ہی تشویش پائی جارہی تھی کہ ایسے کشیدہ ماحول میں ایران نے بھی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر دیا ہے،، میزائل خرمشہر دو ہزار کلومیٹر تک مار کرنے اور اپنے ساتھ کئی ہتھیار لے جا نے کی صلاحیت رکھتا ہے، امریکی صدر کے بیان کے بعد ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے دفاع میں کہا تھا کہ ایران کو حق ہے کہ وہ دفاعی مقاصد کے لیے میزائل پروگرام کو فروغ دے، گزشتہ روز ہی اس میزائل کو سالانہ پریڈ کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین سنہ 2015 میں طے پانا والے جوہری معاہدے کے تحت ایران 2025 تک اپنا جوہری پروگرام منجمد کرنے پر متفق ہوا تھا