سعودی عرب نے دہشت گردوں کے ناپاک ارادے خاک میں ملادیئے ۔
سعودی عرب میں دہشت گردوں کے ناپاک ارادے خاک میں ملادیئے گئے، مسجد الحرام کو نشانہ بنانے والا دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، حساس اور سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی نے مقدس مقام کو بڑی تباہی سے بچا لیا ، دہشتگردوں کے دو گروپ مکہ اور ایک جدہ میں حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے، کارروائی کے دوران حملہ آور نےگرفتاری کی وارننگ پر خود کو دھماکے سے اڑالیا، جس کے نتیجے میں پانچ سیکورٹی اہلکاروں سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے، جس کے بعد خاتون سمیت 5 مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیا گیا،، دہشت گردوں نے تین گروپ تشکیل دیے تھے،،جن میں سے ایک جدہ اور دو مکہ میں موجود تھے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں میں سے ایک خودکش حملہ آور مکہ کے نواح میں ایک گھر میں موجود تھا،، جبکہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔