بھارتی سیکیورٹی فورسز نے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی پولیس نے زبانوں پر تالے لگانے کا سلسلہ شروع کردیا، دنیا بھر میں اپنا سیکولر چہرہ پیش کرنے والی مودی سرکار کے کارندوں نے جمعۃ الوداع کے اجتماع میں شرکت کرنے پر حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کرلیا، یاسین ملک کو سری نگر میں ان کی رہائش گاہ میسومہ سے گرفتار کیا گیا ہے، یاسین ملک پر الزام ہے کہ انہوں نے جمعۃ الوداع کے موقع پر پابندی کے باوجود پولیس کو چکمہ دے کر، چرارِ شریف میں جمعہ کے اجتماع میں شرکت کی اور لوگوں سے خطاب کیا، یاسین ملک نے جمعۃ الوداع کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مودی سرکار حریت رہنماؤں میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، نوجوان کسی کے جھانسے میں نہ آئیں اور آزادی کی تحریک جاری رکھیں