زمبابوے کے سابق نائب صدرایمرسن منگاوا واپس وطن پہنچ گئے ہیں
زمبابوے میں موگابے کا طوریل دور حکومت ختم ہوئے تودوسرے سیاستدانوں نے بھی سکھ کا سانس لیا ،، غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق زمبابوے کے سابق نائب صدرایمرسن منگاوا واپس وطن پہنچ گئے ہیں،، وہ آج زمبابوے کے نئے صدرکا حلف اٹھالیں گے،، ہرراے پہنچنے کے بعد انہیں سخت سیکیورٹی میں صدارتی محل پہنچادیاگیا،، 75 سالہ منگاوا مستعفی ہو جانیوالے صدر رابرٹ موگابے کی جگہ نئے صدر ہونگے،، رواں ماہ کے آغاز پر منگاوا اس وقت ملک سے فرار ہو گئے تھے، جب رابرٹ موگابے نے انہیں نائب صدر کے عہدے سے ہٹا دیا تھا،، منگاوا کا کہنا تھا کہ ملک میں ان کی جان کو خطرہ ہے،، تاہم اب وہ زمبابوے کے نئے صدر ہونگے،،