شامی صدرکا آئندہ کردار تاحال غیر یقینی ہے۔ ترک سیاستدان
ترکی نے کہا ہے کہ یہ بات ابھی تک غیر یقینی ہے کہ آیا شام میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے ایک عبوری سیاسی دور میں موجودہ صدر بشار الاسد کا بھی کوئی کردار ہو گا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک صدر اردوآن کی سیاسی جماعت اے کے پی کے ترجمان ماہر انال نے کہا کہ ترک حکومت ابھی تک اس بات پر زور دیتی ہے کہ مستقبل کے شام میں بشار الاسد کا کوئی طویل المدتی کردار نہیں ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ شامی تنازعے میں ترکی بشارالاسد کا ایک بڑا ناقد اور دمشق حکومت کی مخالف اپوزیشن قوتوں کا حامی ہے۔