مصرکےشمالی صوبے سینائی میں نمازجمعہ کے دوران مسجدپرھماکہ اورفائرنگ, دوسوپینتیس افراد جاں بحق ایک سوبیس سےزائد زخمی
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق مصرکے شمالی صوبے سینائی کے دارالخلافہ العریش کی راودا مسجد میں نمازجمعہ کے دوران دہشتگردوں نے دھاوا بول دیا۔دھماکے اورفائرنگ کے نتیجے میں دوسوسےزائد افراد جاں بحق اورایک سوبیس سے زائد زخمی ہوگئےسیکیورٹی حکام کے مطابق نمازجمعہ کے دوران پہلے دھماکہ ہوا جس کے بعد موٹرسائیکل پرسوار دہشتگردوں نے نمازیوں پرفائرنگ کردی۔وزارت صحت کے مطابق لاشوں اورزخمیوں کودھماکے کی جگہ سے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہےزخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب مصرکے صدرنے متاثرہ علاقے میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا