سری لنکا میں احتسابی عمل مایوس کن ہے۔ اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے عبوری انصاف کے لیے مقرر کردہ خصوصی عہدیدارپابلو ڈے گرائیف نے کہا ہے کہ سری لنکن حکومت کی طرف سے احتسابی عمل مایوس کن ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنا سری لنکا کا دورہ مکمل کرنے کے بعدکولمبو ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کہا کہ یہ احتسابی عمل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم سے متعلق باقاعدہ فرد جرم عائد کرنے کی منزل سے ابھی بہت دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو برس قبل جن اہم معاملات کی نشاندہی کی گئی تھی، ان پر بھی کوئی پیشرفت دیکھنے میں نہیں آئی۔ ان معاملات میں شہری زمینوں کو فوج کے قبضے سے آزاد کرانا، انسداد دہشت گردی کے سخت قوانین کا خاتمہ اور مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات کے جلد فیصلے اہم ترین ہیں۔