برطانوی دارالحکومت لندن کے مشرقی علاقے سٹریڈ فورڈ میں 'تیزاب سے حملے‘
لندن کے مشرقی علاقے سٹریڈ فورڈ میں 'تیزاب سے حملے‘ میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ،،پولیس کے مطابق ایک شخص کو اس واقعے میں ملوث ہونے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے،، اطلاعات کے مطابق مردوں کے ایک گروپ نے 'نقصان دہ مواد' لوگوں پر سپرے کیا ،، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ،، زخمی ہونے والے افراد مختلف جگہوں پر تھے جہاں انھیں نشانہ بنایا گیا،، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی اسے دہشت گردی کا واقعہ کہنا قبل از وقت ہوگا،،