امت مسلمہ دہشتگردی اور معاشرے سے بے چینی کے خاتمہ کیلیے قرآن پاک اور رسول کریم حضرت محمد کی سنت پر عمل کرے:امام کعبہ

 امت مسلمہ دہشتگردی اور معاشرے سے بے چینی کے خاتمہ کیلیے قرآن پاک اور رسول کریم حضرت محمد  کی سنت پر عمل کرے:امام کعبہ

انھوں نے یہ بات پاکستانی سفارتخانے میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران کہی۔ تقریب میں باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی گئی۔ امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجھنی نے شہدا کی مغفرفت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلیے دعاکی۔پاکستانی سفیرمنظورالحق نے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔امام کعبہ کا کہنا تھا کہ اسلام امن کا مذہب ہے جس کا چہرہ دہشت گردی سے مسخ کیا جا رہا ہے ،،دہشت گردی اسلام کی ضد ہے ،،مسلمان اسوہ حسنہ پر عمل کرکے دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کریں

Most Popular