پاکستان کو دہشت گردی کے طعنے دینے والا بھارت اپنے جنگی جنون میں دیوانگی کی تمام حدیں کراس کرتا جا رہا ہے

پاکستان کو دہشت گردی کے طعنے دینے والا بھارت  اپنے جنگی جنون میں  دیوانگی کی تمام حدیں کراس کرتا جا رہا ہے

فرانسیسی صدر فرانسو اولاند آج کل بھارت کے دورے پر ہیں ،دورے کے دوسرے دن فرانس اور بھارت کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے چودہ معاہدے ہوئے ہیں ،،ان معاہدوں میں سب سے اہم ایک دفاعی معاہدہ ہے جو خطے میں عسکری توازن بگاڑنے کا سبب بن سکتا ہے،،بھارت جو پہلے ہی پاکستان کا نام لے لے کر ہتھیاروں کے انبار لگاتا جا رہا ہے اب فرانس سے دنیا کے جدید ترین رفائیل جیٹ خریدنے جا رہا ہے ،،معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں جس کے تحت رواں برس فرانس بھارت کو ایک سو چودہ رفائیل جیٹ بیچے گا ،،رفائیل فرانس کا تیار کردہ جدید ترین جنگی طیارہ ہے جو ایٹمی اسلحہ اور میزائل لانچ کرنے کی اہلیت کے ساتھ ساتھ فضا ہی میں ری فیول کیا جاسکتا ہے ،

Most Popular