بھارت میں بی جے پی کے رہنما رام ناتھ کووند نےملک کے چودھویں صدر کے طور پر اپنے اختیارات سنبھال لیے ہیں
بھارت میں بی جے پی کے رہنما رام ناتھ کووند نے چودھویں صدر کے طور پر اپنے اختیارات سنبھال لیے، رام ناتھ کووند کا مقابلہ کانگریس جماعت کی خاتون رہنما میرا کمار کے ساتھ تھا ، رام ناتھ نے 70 فیصد ووٹ حاصل کر کے صدر کا انتخاب جیت لیا ، اور آج انھوں نے صدارت کا عہدہ سنبھال لیا ، بھارتی نظریانی تنظیم آر ایس ایس کے رکن رام ناتھ کوند اس سے قبل ریاست بہار کے گورنر بھی رہ چکے ہیں، ایوان صدر میں تقریب میں سابق صدر پرناب مکھرجی نے اپنے اختیارات نئے صدر کو دیئے، رام ناتھ کووند کا تعلق بھارت کے ایک دلت خاندان سے ہے۔