بھارت میں 12 سالہ لڑکا باپ بن گیا۔

بھارت میں 12 سالہ لڑکا باپ بن گیا۔

بھارت میں 12 سالہ لڑکا ایک بچے کا باپ بن گیا۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست کیرالا کے علاقے کوچی میں آٹھویں جماعت کا طالب علم ایک بچے کا باپ بن گیا ہے، لڑکے پر اس کی 16 سالہ رشتے دار لڑکی نے الزام عائد کیا کہ اس نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا لیکن دوران تفتیش لڑکے نے اس تعلق کے لیے لڑکی کی طرف سے دباو ڈالے جانے کا دعویٰ کیا جس پر لڑکی کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔لڑکی کے والدین نے نومولود کی دیکھ بھال کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد یہ بچہ بچوں کی فلاح و بہبود کی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

Most Popular