شمال مغربی شام میں مبینہ روسی فضائی حملے میں 16 افراد ہلاک

شمال مغربی شام میں مبینہ روسی فضائی حملے میں 16 افراد ہلاک

شمال مغربی شام میں مبینہ روسی فضائی حملے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں مبینہ روسی فضائی حملے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سیریئن آبزرویٹری کے مطابق گزشتہ رات یہ حملہ ادلب کے ایک ایسے علاقے میں کیا گیا، جہاں ایک جیل موجود ہے۔ ہلاک ہونے والے قیدی اور جیل کے حکام ہیں۔ ادلب اسی نام کے صوبے کا صدر مقام ہے۔ اس شہر کا زیادہ تر حصہ شامی صدر بشار الاسد کے مخالفین کے قبضے میں ہے، جن میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والی جبہہ فتح الشام نامی تنظیم بھی شامل ہے۔

Most Popular