میانمارمیں مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے،روہنگیا کے ہزاروں مسلمان ہجرت کرکے بنگلہ دیش آگئے

میانمارمیں مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے،روہنگیا کے ہزاروں مسلمان ہجرت کرکے بنگلہ دیش آگئے

میانمار میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ، ہزراوں مہاجرین روہنگیا سے بنگلہ دیش آگئے جو خستہ حالی میں جی رہے ہیں ،غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بیشتر مہاجروں کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں ہر طرف خون خرابہ ہو رہا ہے ،، بے گناہ لوگوں کا آنکھوں کے سامنے قتل کر دیا جاتا ہے ، کوئی روکنے اور پوچھنے والا نہیں ، اپنوں کو مرتے دیکھنا آسان نہیں ہوتا، انھوں نے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے اور کوئی حل نکالا جائے ، واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے میانمار میں انسانی جانوں کے ضیاع کی فوری تحقیقات کرانے کا حکم پہلے سے ہی دے دیا ہے،

Most Popular