پہلے دو ایگزیکٹیو عدالت نے معطل کئے اب وائٹ ہاؤس کی کوششوں کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ کو اوباما کیئر کا متبادل نیا بل واپس لینا پڑ گیا

 پہلے دو  ایگزیکٹیو عدالت نے معطل کئے اب وائٹ ہاؤس کی کوششوں کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ کو اوباما کیئر کا متبادل نیا بل واپس لینا پڑ گیا

ملاقاتیں دھری کی دھری، لابنگ اور دھمکیاں بھی کام نہ آئیں،،، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوایک اور بڑا دھچکا لگا گیا،، ٹرمپ انتظامیہ کی بارہا کوششوں کے باوجود بھی اپنی ہی پارٹی ری پبلکن رہنماؤں کے تحفظات دور نہ ہوئے،،، ٹرمپ انتظامیہ کو اوباما کئیر کا متبادل نیا ہیلتھ کئیر بل واپس لینا پڑ گیا، ریپلکن ارکان کا خیال ہے کہ ٹرمپ کا ہیلتھ کیئر بل، اوباما ہیلتھ کیئر جیسا ہی ہے اور اس سے حکومت پربھاری اخراجات کا بوجھ پڑے گا۔ بار بار شرمندگی سے بچنے کیلئے صدر ٹرمپ نے مستقبل قریب میں کوئی نیا بل نہ لانے کا اعلان کیا ہے دوسری طرف ڈیموکریٹس نے بل موخر ہونے کو امریکی عوام کی فتح قرار دیا ہے۔ادھر امریکا نے ایران،،شام اورشمالی کوریا کو میزائل پروگرام سے متعلق حساس ٹیکنالوجی منتقل کرنے کےالزام میں تیس غیرملکی کمپنیوں پر پابندی لگادی۔ ان میں گیارہ کمپنیوں یا افراد کا تعلق چین، شمالی کوریا اور یو اے ای سے ہے۔ دیگر انیس کمپنیوں یا افراد پر جوہری ہتھیاروں کے قانون کی خلاف ورزی کےتحت پابندیاں لگائی گئی ہیں

Most Popular