ڈونلڈ ٹرمپ نے متنازعہ کیسٹون ایکسل آئل پائل لائن منصوبے کی منظوری دےدی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے متنازعہ کیسٹون ایکسل آئل پائل لائن منصوبے کی منظوری دےدی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنازعہ کیسٹون ایکسل آئل پائل لائن منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ امریکیوں کو روزگار کی فراہمی کے ضمن میں اس متنازعہ پائپ لائن کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا۔ وائٹ ہاﺅس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر نے امریکہ اور کینیڈا کے درمیان بچھائی جانے والی اس پائپ لائن کی منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ ماحولیات کےلئے قائم تنظیموں کے احتجاج کے بعد صدر اوباما نے 2008ءمیں اس منصوبے کو موخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق امریکی سائیڈ پائپ لائن کی تعمیر سے ملازمتوں کے 42 ہزار مواقع فراہم ہوگا۔

Most Popular