یہودی بستیوں کی توسیع: اسرائیل نے اقوام متحدہ کی اپیل بھی نہیں مانی۔

یہودی بستیوں کی توسیع: اسرائیل نے اقوام متحدہ کی اپیل بھی نہیں مانی۔

اسرائیل نے عالمی سلامتی کونسل کی اس اپیل پر مثبت رد عمل ظاہر کرنے کے سلسلے میں کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے، جس میں مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں بستیوں کی توسیع کے حوالے سے تمام سرگرمیاں روک دینے کے لیے کہا گیا تھا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے مندوب نکولائی ملاڈینوف نے دسمبر کی قرارداد کے بعد سے سلامتی کونسل کو پہلی رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ الٹا اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی توسیع تیز تر کر دی ہے۔ ملاڈینوف نے کہا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ بستیوں میں توسیع کی تمام تر سرگرمیوں کو غیر قانونی اور امن کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ سمجھتا ہے۔

Most Popular