رابرٹ موگابے کے مستعفی ہونے کے بعد سابق نائب صدر ایمرنس منگاوا نے زمبابوے کے عبوری صدرکی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے کے نیشنل سپورٹس سٹیڈیم میں ایمرنس منگاوا کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں افریقی ممالک کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔سینتیس سال تک زمبابوے پرحکمرانی کرنے والے رابرٹ موگابے کے استعفے کے بعد سابق نائب صدرایمرنسن منگاوا نے عبوری صدرکی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔حلف اٹھانے کے بعد ایمرنسن منگاوا کے سیکڑوں حامیوں نے ان کے حق میں نعرے لگائے جبکہ منصب سنبھالنے کے بعد کئی افریقی ممالک کے تعزیتی پیغامات بھی ارسال کیے۔ایمرنسن منگاوا آئندہ سال الیکشن تک زمبابوے کے عبوری صدررہیں گے جبکہ ایمرسن منگاوا کا بطورامیدوارالیکشن لڑنے کا بھی امکان ہے۔حلف برداری کی تقریب سے خطاب میں ایمرسن منگاوا نے کہا کہ وہ افریقی ملک میں آئین کی بالادستی کو قائم رکھنے کی بھرپورکوشش کریں گے۔ملک کے سولہ ملین شہریوں کے حقوق کے تحفظ کویقینی بنائیں گے۔خیال رہے زمبابوے کی سیاست میں اس وقت بحران پیدا ہوا تھا جب رابرٹ موگابے نے ایمرسن منگاوا کوعہدے سے سبکدوش کردیا تھا۔ایمرسن منگاوا جبری برطرفی کے بعد ملک چھوڑکرچلے گئے تھے جبکہ ذرائع کے مطابق ایمرسن منگاوا کوفوج کی حمایت حاصل تھی