بھارت نے امریکہ کے ساتھ مل کر جھوٹ بولنے اور الزامات لگانے کی روایت برقرار رکھی

بھارت نے امریکہ کے ساتھ مل کر جھوٹ بولنے اور الزامات لگانے کی روایت برقرار رکھی

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن بھارت میں جا کر پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگے، بھارت نے امریکہ کے ساتھ مل کر جھوٹ بولنے اور الزامات لگانے کی روایت برقرار رکھی، بھارتی وزیرخارجہ سشما سواراج نے الزام لگایا کہ خطے میں دہشتگردی پاکستان پھیلا رہا ہے، پاکستان پر پابندیاں لگنی چاہیے، انھوں نے کہا کہ امریکہ بھی پاکستان پر پابندیاں لگانے کا ارادہ رکھتا ہے، پاکستان چاہے تو خطے میں دہشتگردی روک سکتا ہے، امریکہ میں مقیم بھارتیوں کا مستقبل روشن ہوگا، دوسری جانب ٹلرسن نے بھی سشما کی زبان میں پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کر ڈالا کہا کہ پاکستان کو ابھی مزید بہت کام کرنے کی ضرورت ہے، امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا کہ بھارت اور امریکہ خالص اور پکے دوست ہیں اور یہ رشتہ دیر تک چلے گا، واضح رہے کہ امریکی ہم منصب اپنے تین روزہ سرکاری دورے پر بھارت میں موجود ہیں، جہاں افغان صدر بھی پہنچ گئے، دسمبر میں افغانستان بھارت اورامریکہ کے درمیان چند مذاکرات بھی ہونے جا رہے ہیں

Most Popular