یورپی یونین کے اہم ترین ملک جرمنی کے پارلیمانی الیکشن حکمران جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین نے جیت لی
جرمنی کے ایوان زیریں یعنی بُن ڈِسٹاگ کیلئے ووٹ ڈالے گئے،، پانچ سو اٹھانوے نشستوں کیلئے بیالیس سیاسی پارٹیوں کے چار ہزار آٹھ سو اٹھائیس امیدوار مدمقابل تھے،
ابتدائی نتائج کے مطابق حکمران اتحاد کرسچین ڈیموکریٹک یونین اور کرسچین سوشل یونین بتیس فیصد ووٹ لے کر کامیاب ہوگیا،، جبکہ اپوزیشن جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی بیس اعشاریہ آٹھ فیصد ووٹ حاصل کرسکی،، پارلیمانی انتخابات میں مسلم اور مہاجرین مخالف دائیں بازو کی جماعت الٹرنیٹو فار جرمنی صرف تیرہ فیصد ووٹ حاصل کرسکی،
انتخابات کے حتمی نتائج آنے کے بعد کرسچن ڈیموکریٹک یونین کو حکومت قائم کرنے کیلئے نئے اتحادیوں کی ضرورت ہوگی،، انجیلا مرکل دو ہزار پانچ سے چانسلر کے عہدے پر فائز ہیں