سلامتی کونسل کےخصوصی اجلاس میںnorth koreaپرزوردیاگیا کہ وہ فوری طورپرتمام جوہری تجربات بندکرے

سلامتی کونسل کےخصوصی اجلاس میںnorth koreaپرزوردیاگیا کہ وہ فوری طورپرتمام جوہری تجربات بندکرے

سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں شمالی کوریا پر زور دیا گیا کہ وہ فوری طور پر تمام جوہری تجربات بند کرے کیونکہ ایسا کرنے سے وہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں کیخلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے ،،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کے نمائندہ خصوصی سٹیفن ڈوجارک کا کہناتھا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی ملک نے جارحیت کرنے کی بعد مشروط پیش کش کی ہولیکن پیانگ یانگ کو اس مسئلے میں پہل کرنا ہوگی ،،تمام جوہری تجربات روکنا ہونگے تب جنوبی کوریا اور امریکہ سے بھی جزیرہ نما کوریا میں جوہری جنگی مشقیں روکنے کی درخواست کی جاسکتی ہے،ادھر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کی پیش کش پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں

Most Popular