برطانیہ نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے اہم قدم اٹھالیا
برطانوی حکومت نے ملک میں ماحول دوست قدم اٹھاتے ہوئے ہائبرڈ گاڑیوں کے استعمال پر توجہ مرکوز کردی ہے،،دو ہزار چالیس میں ملک میں پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں پر پابندی عائد کردی جائے گی،، اور اگلے دس سال میں ان کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا،، برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کا دھواں فضا میں نائٹروجن گیس میں اضافہ کر رہا ہے جس سے لوگوں کی صحت پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں ،، برطانیہ فرانس کے بعد یہ قدم اٹھانے والا دوسرا ملک ہے،، فرانسیسی صدر نے بھی چھے جولائی کو دو ہزار چالیس تک پٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں کے خاتمے کا اعلان کیا تھا