افغانستان کے صوبہ قندھار میں واقع فوجی اڈے پر طالبان نے حملہ کرکے چھبیس فوجیوں کو ہلاک اور تیرہ کو زخمی کردیا
افغان صوبہ قندھار کے ضلع خاکریز کے علاقے کرزلی میں واقع فوجی اڈے پر رات گئے سیکڑوں مسلح طالبان نے دھاوا بول دیا، افغان فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیانئی گھنٹوں تک لڑائی جاری رہی،، جس میں دونوں جانب سے بھاری اسلحے کا بھی استعمال کیا گیا،، اس کارروائی میں چھبیس فوجی ہلاک جبکہ تیرہ زخمی ہوئے، جبکہ افغان وزارت دفاع نے جوابی کارروائی میں اسی جنگجوؤں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے، صوبہ قندھار ماضی میں طالبان کا اہم ترین مرکز اور غیر اعلانیہ دارالحکومت بھی رہا ہے، جس کے بیشتر حصے پر آج تک طالبان کا کنٹرول ہے