70سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم اور بربریت کا سلسلہ جاری

70سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم اور بربریت کا سلسلہ جاری

سترسالوں سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے ، مقبوضہ کشمیر میں کل یوم سیاہ منایا جائے گا ،، 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فوج نے وادی میں قبضہ کر لیا تھا ، اور کشمیریوں کا حق خود ارادیت چھین لیا تھا ،، 27 اکتوبر کو دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ منا کر دنیا کے سامنے بھارتی ظلم کو بے نقاب کرتے ہیں،،کل جمعہ کے روز پورے کشمیر میں ہڑتال ہے ،، تمام دکانیں ، بازار ، کاروباری مراکز بند رہیں گے، 1947 سے اب تک بھارتی ظلم رک نہ سکا ،، ستر سالوں سے کشمیری ظلم کی زندگی جی رہے ہیں ،، لیکن بھارتی بندوقیں کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبا نہیں سکے تمام سالوں کے دوران کشمیری حکومت اور انتظامیہ کٹھ پتلی بنی رہی ہے، اور اب تک خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے ،، اتنے سالوں میں دنیا کی طاقتورترین تنظیم اقوام متحدہ بھی کشمیر کا مسئلہ سلجھانے میں ناکام رہی ہے ،

Most Popular