ماحول دشمن گیسوں کا اخراج روکا جائے۔ آئی ایم ایف

ماحول دشمن گیسوں کا اخراج روکا جائے۔ آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے خبردار کیا ہے کہ اگر ماحولیاتی تغیرات کے خلاف فوری اور ہنگامی اقدامات نہ کیے گئے تو دنیا کا مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے، ماحول دشمن گیسوں کا اخراج روکا جائے۔ سعودی عرب میں ایک بڑی معاشی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ نے خبردار کیا کہ اگر آئندہ 50سال کے دوران عالمی برادری نے آلودگی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے سخت اقدامات نہ کیے گئے تو ہم ٹوسٹ، روسٹ اور گرل ہوجائیں گے جل جائیں گے۔انہوں نے خواتین اور مردوں کے درمیان عدم مساوات کے مسائل کے حل کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ ملکوں کے درمیان عدم مساوات پر بھی قابو پانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر لوگ چاہتے ہیں کہ دنیا خوبصورت اور پرامید نظر آئے نہ کہ مایوس اور بدصورت تو انہیں اس طرح کے مسائل حل کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ 50سال کے اندر یہ مسائل حل کرنا ہوں گے کیونکہ آنے والی پانچ دہائیوں کے بعد تیل سے پیدا ہونے والی مصنوعات اتنی اہم نہیں رہیں گی جتنا انہیں آج اہم سمجھا جاتا ہے، ان کی اہمیت ثانوی ہوگی۔

Most Popular