امریکا :روس اورشام نے حلب میں حکومت مخالف باغیوں پر جنگ مسلط وہ جنگی جرائم کے مرتکب بھی ہوسکتے

امریکا :روس اورشام نے حلب میں حکومت مخالف باغیوں پر جنگ مسلط  وہ جنگی جرائم کے مرتکب بھی ہوسکتے

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں امریکی سفیر سمنتھا پاور کا کہنا تھا کہ روس اور شام نے حلب میں حکومت مخالف باغیوں پر جنگ مسلط کی ہوئی ہے، روس نے کونسل کو شام میں اپنی کارروائی کے بارے میں صاف جھوٹ بتایا،،، روس شام میں انسداد دہشت گردی میں نہیں بلکہ بربریت میں ملوث ہے۔ شامیوں کو جان بچانے والی امداد فراہم کرنے کے بجائے روس اور اسد ہسپتالوں اور طبی عملے پر بمباری کر رہے ہیں۔ دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ شامی فوجیں حلب میں عام شہریوں کو کم سے کم نقصان پہنچائے حلب سے دہشت گردوں کو نکالنے کی کوشش کر رہی تھی۔ شام میں حقوق انسانی کے کارکنوں کے مطابق حلب میں شامی فوج کی جانب سے جنگ بندی کے خاتمے کے اعلان کے بعد سے اب تک ایک ہفتے کے دوران دو سو سے زیادہ عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

Most Popular