مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور ہمیشہ رہے گا، پاکستان سے مذاکرات کیلئے کبھی پیشگی شرط نہیں رکھی : بھارتی وزیرخارجہ

مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور ہمیشہ رہے گا، پاکستان سے مذاکرات کیلئے کبھی پیشگی شرط نہیں رکھی : بھارتی وزیرخارجہ

بھارتی وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں دہشتگردی پر تو صفائیاں تو پیش کیں، لیکن مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم پر ایک لفظ نہ بولا، سشما سوراج نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف دنیا کو متحد ہونا ہوگا، جس نے اس کا کڑوا بیج بویا اسے پھل بھی کھانا پڑے گا، انھوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے ملک کو تنہا کردینا چاہیئے جو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ نہ ہو. بھارتی وزیرخارجہ اپنے ملک کی جانب سے مذاکرات کیلئے عائد شرائط سے صاف مکر گئیں، کہا پاکستانی وزیراعظم کن شرطوں کی بات کررہے ہیں، یہ کب لگائی گئیں، سیل بارڈر کے باوجود پاکستان پر دراندازی کا الزام لگاتے ہوئے سشما سوراج نے کہا کہ ہمارے پاس حملہ آور کے سرحد پار سے آنے کے ثبوت موجود ہیں، بھارتی وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو مسترد قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیا، انھوں نے کہاکہ کوئی دباؤ ڈال کر بھارت کا کوئی بھی حصہ چھین نہیں سکتا

Most Popular