شمالی کوریا نے اپنے رہنما کم جانگ ان کو قتل کرنے کی دھمکی کو اعلان جنگ قرار دے دیا
شمالی کوریا کے وزیرخارجہ ری یونگ ہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پیانگ یانگ امریکی اقدامات کا جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے، ہم امریکا کے جنگی طیاروں کو شمالی کوریا کی فضائی حدود کے باہر بھی نشانہ بناسکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ تمام دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ امریکا نے اس جنگ کے آغاز میں پہل کی ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل اسمبلی میں شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کے خطاب کے بعد اپنی ٹویٹ میں سربراہ پیانگ یانگ کم جانگ ان کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی،، ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ تقریر لٹل راکٹ مین کی ہی سوچ ہے تو وہ زیادہ عرصہ نہیں رہیں گے