بھارتی آرمی چیف نے ایک بار پھر پاکستان کو نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی دے دی
بھارتی آرمی چیف نے ایک بار پھر پاکستان کو نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی دے دی ،، بھارتی آرمی چیف نے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دوسری طرف کا رویہ ٹھیک نہ ہوا تو دوبارہ سے ایسا کرسکتے ہیں،، نئی دہلی میں ہونے والی ایک کتاب کی تقریب رونمائی میں بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے جھوٹ بولتے ہوئے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک ایک پیغام تھا جو ہم دینا چاہتے تھے واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں بھارت کی جانب سے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا جسے پاکستان نے سختی سے مسترد کردیا تھا۔