ایران میں پہلی بار روسی ساختہ ایس 300 میزائلوں کی نمائش
ایران نے عراق۔ایران جنگ مناسبت سے منعقدہ ایک ملٹری پریڈ کے موقع پر روسی ساختہ ایس 300 میزائلوں کی پہلی بار نمائش کی ہے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقدہ اس نمائش میں ایران کے دیگر مقامی سطح پر تیار کردہ میزائل بھی دکھائے گئے۔ یہ نمائش اور فوجی پریڈ ایک ایسے وقت میں منعقد کی گئی ہے جب ایران پر اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو روکنے کے لیے عالمی برادری کا غیرمعمولی دباو بھی موجود ہے۔ واضح رہے کہ ایران نے ہفتہ کو بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ یہ میزائل ہر قسم کے جوہری وار ہیڈ کے ساتھ 2000 کلو میٹر کے فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔