جنوبی افغانستان میں چیک پوسٹ پرشدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں دس افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔

جنوبی افغانستان میں چیک پوسٹ پرشدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں دس افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔

صوبہ قندھار کے حکومتی ترجمان داؤد احمد نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ رات گئے شدت پسندوں نے ضلع وشہر میں قائم ایک چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا،مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں دس فوجی ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے،ترجمان کے مطابق حملے میں چار فوجی زخمی جبکہ پانچ لاپتہ ہوگئے ہیں جن کے بارے میں خیال کیاجا رہا ہے کہ انہیں اغواہ کر لیا گیا ہے،دوسری جانب افغان وزیر داخلہ کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں شدت پسندوں کے خلاف نیٹو اورافغان فورسز کی مشترکہ کاروائی میں تینتیس شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular