شام میں باغیوں نے بمباری کرنے والے فوجی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا،شامی فورسزکی بمباری سے چھبیس باغیوں سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افرادمارے گئے۔

شام میں باغیوں نے بمباری کرنے والے فوجی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا،شامی فورسزکی بمباری سے چھبیس باغیوں سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افرادمارے گئے۔

شام میں باغیوں نے ہیلی کاپٹر مار گرانے کے بعد نعرے بازی بھی کی،عینی شاہدین کے مطابق دمشق کے ہمسایہ شہر جوبر میں بمباری کرنے والے فوجی ہیلی کاپٹر کو باغیوں نے فائرنگ کر کے گرا دیا ہے،باغیوں کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں بھی آگ میں لپٹے ہیلی کاپٹر کو تیزی سے زمین پر گرتے دکھایا گیا ہے،شام کے سرکاری ٹی وی نے بھی دمشق میں ایک ہیلی کاپٹر گرنے کی تصدیق کی ہے،صدر بشارالاسد کی فورسز کی جانب سے شام کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پرقتل عام جاری ہے ایک رپورٹ کےمطابق گزشتہ روز ملک بھر میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے چھبیس باغیوں سمیت ایک سو انچاس شہری مارے گئے جبکہ آج دمشق میں تین بچوں دوعورتوں سمیت آٹھ افراد کو ہلاک کیا گیا ہے، شام کے صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ شام کا بحران سارے خطے کے خلاف سازش ہے اور اس کا آغازان کے ملک سے کیا گیا ہے۔دمشق میں ایران کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے صدر بشار الاسد نے کہا کہ سازش کو ہر قمیت پر شکست دی جائے گی

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular