افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک ہوٹل کے قریب بم دھماکے میں کم از کم 13افراد ہلاک اور40 سے زیادہ زخمی ہوگئے

افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک ہوٹل کے قریب بم دھماکے میں کم از کم 13افراد ہلاک اور40 سے زیادہ زخمی ہوگئے

حملہ شہر کے ہوائی اڈے کے قریب جزیرہ پیلس ہوٹل کے قریب ہوا، ہلاک ہونے والوں میں چینی سفارت خانے کا ایک ملازم اور ہوٹل کے عملے کے تین اراکین بھی شامل ہیں، حملہ کی ذمہ داری شدت پسند گروہ الشباب نے قبول کی ہے۔القاعدہ سے منسلک گروہ الشباب کا کہنا ہے کہ یہ حملہ صومالی حکومت اور افریقی یونین کی اتحادی فورس کی کارروائیوں کا بدلہ ہے۔یاد رہے کہ اس حملے کے وقت امریکی صدر براک اوباما افریقہ کے دورے پر ہیں اور وہ اپنے دورے کے آخری مراحل میں کینیا سے ایتھوپیا گئے ہیں جہاں وہ مقامی رہنمائوں سے الشباب کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں،امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کی جانب سے جاری شدہ بیان میں موغادیشو میں حملے کی مذمت کی گئی۔

Most Popular