مظفرآباد: بھارتی حکمران اب اقوام عالم کی آنکھوں کی دھول نہیں جھونک سکتے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید

مظفرآباد: بھارتی حکمران اب اقوام عالم کی آنکھوں کی دھول نہیں جھونک سکتے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجیدنے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری یوتھ کی پراسرار ہلاکتوں ، ٹاگٹ کلنگ ، حریت قیادت کی نظر بندی اور مذہبی بے حرمتی پر بھارتی حکمرانوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے آزادی پسند دنیا سے اپیل کی کہ قا بض بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی بندکرائیں اور کشمیریوں کو بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزادی دلوائیں۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ اب مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے بھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش کااظہار کیا ہے وزیراعظم نے کہاکہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی بندکرائیں ۔وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ بھارتی انتہاپسند حکمران یہ بھی جان لیں کے ریاستی ہتھکنڈوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے جذبہ حریت کو سرد نہیں کیا جاسکتاکشمیری عوام نے تمام تر جبر وتشدد کے باوجود اپنی تحریک کو جاری رکھا ہوا ہے اور حق خودارادیت کی منزل کے حصول تک آزادی کی اس تحریک کا راستہ نہیں روکاجاسکتا۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزادی نصیب ہوگی۔دریں اثنا وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجید نے مقبوضہ کشمیر میں طوفانی بارشوں اورسیلاب کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے زیاںپر گہرے دکھ وافسوس کااظہار کیا اور مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں ہرممکن امداد کی یقین دہانی کرائی وزیراعظم نے اس موقع پر انسانی حقو ق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے سیلاب متاثرین کی امداد کریں ۔گرداس پور میںرونما ہونے والے واقعے کے حوالے سے وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ ہندوستانی حکمران طے شدہ منصوبے کے تحت تحریک آزادی کو بدنام کرنے کے لیے منفی ہتھکنڈے اختیار کررہا ہے بھارت کے انتہا پسند حکمران اور بھارتی ایجنسیاں خود حملے کرواتی ہیں اور پاکستان کو اس کا ذمہ دار ٹھہرادیتی ہیں مگر بھارتی حکمران اب اقوام عالم کی آنکھوں کی دھول نہیں جھونک سکتے وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کے انتہا
پسند حکمرانوں نے اقلیتوں کا جینا دوبھر کررکھا ہے اب بھارت کے اندر سے ہی بھارت کے خلاف آوازیں بلند ہورہی ہیں اب بھارتی حکمرانوں کے تمام منفی ہتھکنڈے ناکام ہوکر رہیں گے

Most Popular