اسرائیل کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں نصب تمام حفاظتی اقدامات کو ختم کردیا گیا
اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصیٰ کے داخلی راستوں پر متنازع میٹل ڈٹیکٹرز اور جدید کیمروں کا نظام ہٹایا گیا، تو باہر موجود ہزاروں فلسطینی عبادت کیلئے اندر داخل ہوگئے، اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد کے دروازے بند کرنے کی کوشش کے دوران جھڑپوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا،جس کے نتیجے میں پچاس سے زائد افراد زخمی ہوگئے،مسجد اقصیٰ میں داخلے کے وقت انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے،، فلسطینی مسلمان اللہ اکبر کی صدائیں بلند کرتے رہے،
اسرائیلی حکومت نے دو ہفتے قبل فلسطینی مسلمانوں کے مسجد میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی، جس کے بعد فلسطینی مسلمان بطور احتجاج مسجد کے باہر گلیوں میں نماز ادا کرتے رہے