اقوام متحدہ پاکستان اور افغانستان میں آنے والے ہولناک زلزلے پرریلیف آپریشن کے لیے تیار ہے: بان کی مون

اقوام متحدہ پاکستان اور افغانستان میں آنے والے ہولناک زلزلے پرریلیف آپریشن کے لیے تیار ہے: بان کی مون

اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان اور افغانستان میں آنے والے ہولناک زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زلزلے سے زخمی ہونے والوں پاکستانی شہریوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔انکا کہنا تھا کہ زلزلے سے متاثرہونیوالے شہریوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ بان کی مون نے پاکستان اور اافغانستان میں آنے والے زلزلے پر امداد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی قسم کی بھی مدد مانگی گئی تو اقوام متحدہ پاکستان افغانستان میں امدادی کارروائیوں کے لیے تیار ہے۔

Most Popular