عراقی وزیراعظم کودہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکا پراعتماد نہیں کرنا چاہیے، وہ مستقبل میں تمھیں نقصان پہنچائے گا
عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے ایران کے دارالحکومت تہران ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔جس میں عراق میں دہشتگرد تنظیم داعش کیخلاف جنگ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے عراقی وزیراعظم کو داعش کے خلاف جنگ میں امریکا پراعتماد نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتنے کیلئے اعتماد اورحمایت بہت ضروری ہے۔عراق کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکا پراعتماد نہیں کرنا چاہیے،،یہ تمھیں مستقبل میں نقصان پہنچائے گا۔خیال رہے کہ عراق میں داعش کے خلاف جنگ میں امریکا اورایران عراقی کے اتحادی ہیں،،دونوں ملک داعش کے خلاف عراق فورسزکو ہرقسم کی معاونت اورتربیت فرہم کررہے ہیں