یورپی ملک فن لینڈ میں ٹرین نے فوجی ٹرک کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں تین اہلکاروں سمیت 4افراد ہلاک اور11زخمی
یورپی ملک فن لینڈ کے شہر راسی پوری میں ٹرین اورفوجی ٹرک کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین اہلکاروں سمیت چارافراد اورمتعدد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق حادثہ جنوبی فن لینڈ میں فوجی مشق کے دوران پیش آیا،،فوجی ٹرک ریلوے ٹریک عبورکررہا تھا کہ اچانک ٹرین کی زد میں آگیا۔پولیس کے مطابق علاقے میں برفباری کے باعث سڑک انتہائی خراب تھی۔ہلاک اورزخمی ہونے والے تمام افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونے والے تمام افراد کی حالت خطرے سے باہرہے،،فن لینڈ کے وزیراعظم نے حادثے پرمتاثرین کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہارکیا ہے۔انھوں نے ملک کے لیے فوجی جوانوں کی ہلاکتوں کی تعریف کی