امریکا میں داخل ہونےوالی تمام پروازوں کو نئی سیکیورٹی اسکریننگ کا سامنا کرنا پڑگیا
امریکا میں داخل ہونےوالی تمام پروازوں کو نئی سیکیورٹی اسکریننگ کا سامنا کرنا پڑگیا،، امریکی حکومت کی نئی پالیسی کے تحت غیرملکیوں کے لئے ٹیک آف سے قبل کڑی اسکرینگ کی جائے گی جب کہ جہاز کا عملہ مسافروں کا انٹرویوزبھی کرے گا عدم اطمینان کی صورت میں مسافر کو سفرکی اجازت نہیں دی جائے گی
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے حالیہ نافذ ہونے والے سیکیورٹی قوانین کے تحت یہ قانون امریکا میں روزانہ داخل ہونےوالی تمام 2100 پروازوں پر نافذالعمل ہوگا،، نئے قواعد کا مقصد انسداد دہشت گردی اقدامات کو مزید سخت کرکے امریکا کو پہلے سے زیادہ محفوظ بنانا ہے، نئے قوانین کے تحت امریکا جانے والے مسافروں کو ایئرپورٹس پر سیکیورٹی کلیئرنس کے لئے طویل انتظارکرنا پڑے گا