بھارت کشمیریوں پر70سال سے ظلم وستم کے پہاڑتوڑرہاہے۔
آزادکشمیربھرکی طرح ضلع کوٹلی میں بھی یوم سیاہ منایاگیا۔احاطہ ڈپٹی کمشنرآفس سے ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمودکی قیادت میں یوم سیاہ ریلی نکالی گئی جو شہر کا چکراوربھارتی غاصبوکشمیرہماراچھوڑدو،ہے حق ہماراآزادی،ہم لیں کے رہیں گے آزادی،یہ حق ہماراآزادی کے فلک شگاف نعرے لگاتی ہوئی واپس احاطہ ڈپٹی کمشنرآفس میں جلسہ عام کی شکل اختیارکرگئی۔جلسہ عام سے ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمود،ن لیگی ٹکٹ ہولڈرملک محمدیوسف،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سردارمظہرایڈووکیٹ،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرسائیں سلطان احمد، مرکزی صدرانجمن تاجران ملک محمدیعقوب،نصیرراٹھور،لیاقت مغل ایڈووکیٹ،حبیب الرحمن آفاقی،زاہدالحسن چوہدری،محموداخترقریشی،ملک عبدالقیوم، مرزا سعید ایڈووکیٹ، اعجازمغل کے علاوہ دیگرنے بھی خطاب کیا۔یوم سیاہ جلسہ سے ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمود،ن لیگی ٹکٹ ہولڈرملک محمدیوسف ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 27اکتوبرکادن ہماری تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی اورکشمیریوں کی آوازکودباتے ہوئے اپنی ناپاک فوجیں مقبوضہ کشمیرمیں اتاریں اورریاست کے نصف سے زائدحصے پرغاصبانہ قبضہ جمادیا اورکشمیریوں کوان کے آزادانہ رائے حق دہی سے محروم کردیابھارت کشمیریوں پرسترسال سے ظلم وستم کے پہاڑتوڑرہاہے نہتے اورمعصوم کشمیریوں پرجدیدترین ہتھیاروں سے حملہ آورہوتے ہوئے پیلٹ گن کے ذریعے نوجوان نسل کونابیناکررہاہے خواتین کے بال کاٹنے جیسے تمام ترحربوں کے باجودبھی بھارت کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت نہیں نکال سکابھارت جتنامرضی ظلم وستم کرلے لیکن وہ پھربھی کشمیریوں کے دلوں سے جذبہ آزادکوسرداورپاکستان سے محبت کوختم نہیں کرسکتاکشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اورانشاء اللہ تعالیٰ وہ دن دورنہیں جب مقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا۔مقررین نے کہاکہ آزادکشمیرکے عوام مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ستائیس اکتوبرکوبھارت نے اپنی مسلح افواج مقبوضہ کشمیرمیں اتارکرفوجی جارحیت کامظاہرہ کیااورابھی تک کشمیریوں کے بنیادی حقوق غصب کرکے انتہاپسندی اوردہشت گردی کررہاہے مقررین نے کہاکہ سترسال گزرنے کے باجودبھی مقبوضہ کشمیرمیں قربانیوں کاسلسلہ جاری ہے نہتے کشمیری اورحریت قیادت دیدہ دلیری کے ساتھ بھارتی مظالم کامقابلہ کررہی ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیرکوعملا فوجی چھاؤنی میں تبدیل کیاہواہے اورآئے روزنہتے اورمعصوم کشمیریوں پرظلم وستم کے پہاڑتوڑتے ہوئے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہاہے مقررین نے کہاکہ بھارت جتنامرضی ظلم وستم کرلے لیکن وہ کشمیریوں کے دلوں سے جذبہ آزادی اورپاکستان سے محبت کوختم نہیں کرسکتاکشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اورآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا۔