کشمیری عوام کے شب و روز اذیت ناک بنا دئیے گئے ہیں۔ مشعال ملک

کشمیری عوام کے شب و روز اذیت ناک بنا دئیے گئے ہیں۔ مشعال ملک

اسلام آباد ماڈل کالج فارگرلزجی ٹین فور میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کشمیری عوام آزادی مانگنے کے سزا وار قرار دئیے گئے ہیں اور ان کے شب و روز نہایت اذیت ناک بنا دئیےگئےہیں۔ طالبات نے تقاریر کے ذریعے بھارتی افواج کے ظلم و جبر پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کشمیری عوام کو یکجہتی کا پیغام دیا، طالبات نے کشمیری لباس زیب تن کر کے کشمیری نغمے پرفارم بھی کیا جس کا مقصد یہ پیغام دینا تھا کہ ایک دن وادی کشمیرمیں آزادی کا سورج ضرور طلوع ہو گا۔ اساتذہ اور طالبات سمیت تقریب کے دیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ وسطی ایشیاء میں مسئلہ کشمیر کا حل امن کا واحد راستہ ہے۔

Most Popular